میں یہ سمجھتا ہوں کہ کسی بھی مشکل مسئلے کے بارے میں آگاہی اور علم اس کے حل میں بے حد مددگار ثابت ہوتے ہیں۔دنیا بھر میں موجوداور ثابت شدہ معاشی اورمعاشرتی ترقی کے کامیاب ماڈلز کی مدد سے، ہم انفرادی اور سماجی خوشحالی کا ایک طریقہ کار ترتیب دیں گے۔ یہ سفر تین مراحل پر مشتمل ہو گا۔

کسی بھی سماجی مسئلے کی نشاندہی اور اس سے متعلقہ تمام ڈیٹا اکٹھا کرنا۔ 1
 اس کی وجوہات جاننے کے بعد مسئلے کے خاتمے کےلیے شعور اور آگاہی کی مدد سے منصوبہ بنانا۔ 2
نظریاتی اور عملی طور پر لوگوں کی رہنمائی کرکے ان کی مدد کرنا اور مسائل پر قابو پانا۔ 3

طریقے کار

اس مقصد کیلئے جہاں موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کے تمام ذرائع کواستعمال کیا جا ئے گا۔ ابلاغ کے تمام تر ذرائع کا استعمال میری ترجیح ہو گی۔