تعاون فاؤنڈیشن پاکستان: ایک مختصر تعارف

تعاون فاؤنڈیشن پاکستان ایک غیر منافع بخش، غیر سرکاری اور غیر سیاسی تنظیم ہےاورکسی بھی طرح کا کوئی فنڈ اکٹھا کرنا اوراسے تقسیم کرنا ہمارے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
تعاون فاؤنڈیشن پاکستان کوئی رجسٹرڈ این جی او نہیں ہے۔ یہ ایک ہم خیال دوستوں کا گروپ ہے جو مل جل کر پاکستان کی معاشی اورمعاشرتی ترقی میں اپنا وقت، وسائل، اور صلاحیتیں صرف کر رہے ہیں اورا س کوشش میں ہیں کہ لوگوں میں یہ شعور پیدا کیا جائے کہ وہ اپنے مسئلے کی خود نشاندہی کریں اور خود ہی اس کا علاج بھی ڈھونڈیں ۔