پھر چلا مسافر
بھارت کے چار سفر حصہ اول (150 صفحات )
1996ء میں ایک فرد (جس کے والدین تقسیم ہند کے وقت لٹ پٹ کر ریاست پٹیالہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ آئے تھے ) کو پہلی مرتبہ بھارت جانے کا موقع ملا،اس فرد کا نام ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ ہے۔
وہ سفر صرف دہلی تک محدود تھا۔اس سفر کی روداد نہایت ہی دلچسپ انداز سے اس کتاب میں لکھی گئی ہے۔
اس میں ویزا عمل سے لے کر اندرا گاندھی ائیر پورٹ دہلی پر پیش آنے والے واقعات اوربھارت کی خفیہ ایجینسی کے ایک فرد سے دلچسپ بات چیت بھی بہت خوبصورت نداز سے لکھی گئی ہے۔
اس کتاب میں دہلی کے سات بڑے تاریخی مقامات کا تذکرہ بھی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان پنجابی ہندو خاندانوں کا ذکر بھی ہے جو اندرا گاندھی کے قتل کے بعد پنجاب سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔
اسی کتاب میں مغربی پنجاب جانے والے ہندوؤں اور سکھوں کے خاندانوں کی داستانِ غم بھی جاننے کو ملے گی۔
اس کتاب میں ماڈل ٹاؤن کی رہنے والی ایک خاتون (جس کے دل میں اب بھی ماڈل ٹاؤن بستا ہے) سے ملاقات (جسے آنکھوں کو نم کیے بغیر پڑھنا ممکن نہیں) کا بھی تذکرہ ہے۔
اسی کتاب میں یہ بات بھی جاننے کو ملے گی کہ کس طرح سے تقسیم ہند کے وقت نقل مکانی اور ہجرت کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کا قتل عام ہوا ۔

Reviews
There are no reviews yet.