پھر چلا مسافر
نیپال، جرمنی، روم، ایران، میانمار، قطر (صفحات 150)
ڈاکٹرمحمد مشتاق احمد مانگٹ ایک بے چین اور سچی روح کا نام ہے جو ہر دن زندگی کو بہتر سے بہتر بنانے کی دُھن میں مصروف ہے۔ ڈاکٹر صاحب کا دائرہ عمل تعلیم و تدریس سے کاروبار تک، خدمت خلق سے اصلاح ِمعاشرت تک اور سیر وسیاحت سے تصنیف و تالیف تک پھیلا ہوا ہے۔ ڈاکٹرصاحب بنیادی طور پر میدان عمل کے آدمی ہیں۔نیپال سے برما تک کے اسفار میں تاریخ، سیاست، ثقافت، معیشت ،مذہب اور موجودہ شب و روز کے احوال ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ساتھ ساتھ چلتے نظر آتے ہیں۔
اس سفر نامے میں ڈاکڑ صاحب نے اپنے وسیع مطالعے اور گہرے مشاہدے سے حاصل شدہ نتائج کو قاری کے سامنے کھلے دل کے ساتھ پیش کیا ہے۔ کھنٹمنڈو کی حودہ ،فرینکفرٹ کا حکیم جوزف ، مشہد مقدس کے نوری بھائی یا پھر رنگون کے حافظ کمال الدین، یہ سب اس بات کے گواہ ہیں کہ “ سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرے” ۔
آئیں ہم سب بھی ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ کے ہمراہ نیپال، جرمنی،روم، قطر ،ایران اور برما کی سیر کرتے ہیں اورمعلومات کے بے بہا سمندر سے اپنے دل و دماغ کو سیراب کرتے ہیں۔

Reviews
There are no reviews yet.