جیت اور ہار زندگی کے چلتے رہنے کا نام ہے۔ جب آپ ناکام ہوجاتے ہیں تو آپ کے جذبات آپ کے نقطہ نظر کو بگاڑ سکتے ہیں۔ جو کچھ ہوا اس پر زیادہ قیام نہ کریں اور اپنی شکست کو آپ کو شکست دینے کے مواقع بالکل فراہم نہ کریں۔ آپ خود کو غصے اور مایوسی کی کیفیت میں مبتلاء محسوس کریں گے لیکن کوشش کریں کہ ان ناقابل قبول جذبات کو اپنے اوپر زیادہ حاوی نہ ہونے دیں۔ آپ ہار کو نظر انداز کرکے آگے بڑھ سکتے ہیں یا بدلے کی آگ میں سلگ سکتے ہیں۔ درگزر کر کے آگے بڑھ جانا آپ کو اپنی شکست سے نجات دلائے گا جب کہ بدلہ لینے کی جستجو آپ کو ہمیشہ شکست سے جوڑے رکھے گی۔ آپ حقیقت کو جھٹلا کر نتائج کو الٹ نہیں سکتے لہٰذا ہر ممکن حد تک شائستہ اور اعصاب پر قابو رکھیں۔ زندگی کے کسی بھی میدان میں اگر آپ ایک باوقار ہارنے والے ہیں تو غالب امکان ہے کہ فاتح آپ کے سامنے اپنی جیت پر فخر کرنے میں بے چینی محسوس کرے گا اور آپکا یہ رویہ صورت حال کو یکسر تبدیل کر دیتا ہے۔ آپکا ہمیشہ مثبت رویہ ہی آپکو ٹھنڈے دماغ سے سوچنے اور مستقبل میں درست فیصلے لے کر بازی پلٹنے کا موجب بنے گا۔
مثبت سوچ کی بدولت آپکی ہار بھی جیت میں بدل جاتی ہے
22
Jun
Facebook Comments Box