Taawun

مکہ رائل کلاک ٹاور: اللہ کے گھر کی خدمت کےلیے وقف

مکہ رائل کلاک ٹاور دنیا بھر میں اپنی علیحدہ شان والی ایک عمارت جہاں کبھی ترکوں کا بنایا ہوا ایک قلعہ بھی تھا۔ یہ عظیم عمارت اللہ کے گھر کی خدمت کےلیے وقف ہے۔ دنیا میں بے شمار بلندو بالا عمارتیں موجود ہیں، لیکن مکہ رائل کلاک ٹاور کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ اللہ کے کنبہ کی خدمت کے لیے وقف ہے, ایسا مقدر والے ہی کرتے ہیں۔

حرم پاک کے شاہ فہد گیٹ کی طرف واقع یہ عمارت آپ کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتی ہے۔ یہ عمارت مکہ سے دس کلومیٹر سے زائد فاصلے سے نظر آتی ہے۔ اسے ابراج البیت بھی کہتے ہیں۔ یہ مکہ میں سات اونچے ہوٹلوں کا ایک مجموعہ ہے۔ یہ ٹاورز کنگ عبدالعزیز وقف کا حصہ ہیں۔ اس سے ہونے والی آمدن عازمین کی خدمت کے لیے صرف ہوتی ہے۔

عظیم عمارت کو سعودی بن لادن گروپ نے تعمیر کیا تھا۔ کہتے ہیں کہ یہ دنیا کی دوسری مہنگی ترین عمارت ہے جس کی تعمیر کی کل لاگت پندرہ بلین امریکی ڈالر سے بھی زائد ہے۔ کبھی اس جگہ اجیاد قلعہ ہوتا تھا جو 18ویں صدی میں عثمانی حکمرانوں نے تعمیر کیا تھا۔ جب 2002 میں اسے ختم کیا گیا تو اس کے خلاف ترکی کی طرف سے شدید ردعمل بھی آیا لیکن ان کی کسی نہ سنی۔

ڈیزائن بلڈ نیٹ ورک کی ویب پر اس بارے ایک مضمون میں اس عمارت بارے سے تفصیل سے لکھا گیا ہے۔ اس کا خلاصہ پیش ہے۔

https://www.designbuild-network.com/…/makkah-royal…/

مکہ رائل کلاک ٹاور کمپلیکس میں رہائش اور ہوٹل کے ساتھ ساتھایک بڑی مارکیٹ بھی ہے ۔ اس کی بلندی چھ سو ایک میٹر ہے ۔ اس کی تعمیر 2004 میں شروع ہوئی اور 2012 مکمل ہوئی۔ مکہ رائل کلاک ٹاور دنیا کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک ہے۔

یہ عمارت 23 ہیکٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔اس کمپلیکس کا تعمیر شدہ رقبہ 21.5 ملین مربع فٹ ہے۔ اس کی 120 منزلیں ہیں۔ اس وقت تک یہ دنیا کا سب سے اونچا ہوٹل اور سب سے اونچا کلاک ٹاور ہے۔ ہوٹل کے ٹاور پر گھڑی دنیا کی سب سے بڑی گھڑی ہے جس کی لمبائی چوڑائی 43*43 میٹر ہے جو کہ حیران کن ہے۔

ٰ مجھے بھی اس عمارت جانے میں جانے کا اتفاق ہوا۔ ایک نہایت ہی خوبصورت عمارت جو ہر لحاظ سے قابلِ تعریف ہے۔

مشتاق مانگٹ

تعاون فاؤنڈیشن پاکستان

Facebook Comments Box

Related Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *