ہر سال 21 ستمبر کو دنیا بھر میں امن کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔بے امنی اور تشدد کی غیر موجودگی میں سماجی دوستی اور ہم آہنگی کا تصور ہی امن کہلاتا ہے۔ سیانے کہہ گئے ہیں کہ امن قائم کرنے کے 4 بنیادی تصورات ہیں۔۔۔
اگر دنیا میں امن قائم کرنا ہے تو اقوام میں امن ہونا چاہیے۔
اگر قوموں میں امن قائم کرنا ہے تو شہروں میں امن ہونا چاہیے۔
امن قائم کرنا ہے تو پڑوسیوں کے مابین امن و آشتی کا رشتہ ہونا چاہیے۔
اگر پڑوسیوں کے درمیان امن قائم کرنا ہے تو گھر میں امن ہونا چاہیے۔
امن و سکون ہمیں بغیر کسی خوف کے ایک ہم آہنگ بقائے باہمی کی اجازت دیتا ہے۔ پر امن معاشرہ ترقی کی نئی جہتیں متعارف کرواتا ہے جو ہماری شخصیت کو ظاہری اور باطنی، دونوں طرح فیض یاب کرتی ہیں۔ ظاہری طور پر یہ زندگی کا ایک ایسا طریقہ سکھلاتا ہے جس میں ہم اپنے ثقافتی، مذہبی اور سیاسی اختلافات کے باوجود ایک دوسرے سے احترام اور محبت سے پیش آنے لگتے ہیں جبکہ تعصب سے پاک قلب کا اندرونی سکون ناقابل بیان ہے۔
ذیل میں دی گئیں چند چھوٹی چھوٹی مشقیں ناصرف آپکو ایک پرسکون انسان بنا دیں گی بلکہ آپ کے وجود سے معاشرہ بھی بہرہ مند ہوئے بغیر نہ رہ سکے گا۔
محبت کرنے کی کوشش کریں اور دوسروں پر قابو پانے سے گریز کریں۔ اپنی زندگی میں لوگوں اور نتائج پر فتح حاصل کرنے کی جستجو چھوڑ دینا پرسکون زندگی گزارنے کا پہلا بڑا قدم ہے۔
اپنا اندرونی سکون تلاش کرنے کیلئے دن میں کم از کم ایک بار دس منٹ کسی ایسی جگہ پر گزاریں جہاں آپ خاموشی سے بیٹھ سکیں۔ جب آپ غصے میں ہوں تو گہری سانس لیں اور آرام کریں۔ ٹی وی اور کمپیوٹر بند کر دیں۔ جب آپ دوبارہ پرسکون محسوس کریں تو اٹھیں اور اپنی زندگی کو آگے بڑھائیں۔
اپنے عقائد میں اعتدال اختیار کریں اور دوسروں کے نقطہ نظر پر غور کیے بغیر اپنی رائے قائم کرنے سے گریز کریں۔ ہمیشہ کھلے ذہن سے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے تیاررہیں۔
تحمل کا مظاہرہ کریں۔ آپ جو کچھ سوچتے اور کرتے ہیں اس میں رواداری آپ کی زندگی اور آپ کے آس پاس زندگیوں میں واضح اثر ڈالے گی۔
معافی مانگو، بدلہ نہیں۔
حال میں جیو، ماضی میں نہیں۔
آپ کو حال میں جینے، مستقبل کا انتظار کرنے اور ماضی کو نرمی سے طے کرنے میں مدد دیتی ہے۔ معافی حتمی فتح ہے کیونکہ یہ آپ کو ماضی کے ساتھ صلح کرکے دوبارہ زندگی سے لطف اندوز ہونے کا ایک نیا موقع فراہم کرتی ہے۔
وہ تبدیلی بنیں جو آپ دنیا میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
Facebook Comments Box