پھر چلا مسافر
بھارت کے چار سفر حصہ دوم (575 صفحات )
سفر ہمیشہ سے ہی انسانوں کے لیے بہت اہم رہا ہے۔ جب ہم اجنبی لوگوں سے ملتے جلتے ہیں تو ہمیں اپنی ایک چھوٹی دنیا سے بالکل مختلف دنیا دیکھنے کو ملتی ہے۔ سفر ایک خوشی لے کر آتا ہے، خواہ وہ کسی دوسری ریاست کا ہو یا اپنے ہی شہر کی ان دیکھی گلیوں کا ، کیونکہ سفر سے جو کچھ سیکھا جاسکتا ہے وہ کسی اور ذریعے سے ممکن بھی نہیں ہے ۔
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ نے پہلی مرتبہ 1996 ء میں بھارت کا سفر کیا اورپھر ا سکےبعد 1999 ء میں انہیں بھارت کے شمالی علاقوں ، جنوب مشرقی اورجنوب مغربی علاقوں کے ساتھ ساتھ وسطی جنوب کے علاقے دیکھنے کا موقع بھی ملا جن میں مدراس، ممبئی اور پونا وغیرہ شامل ہیں۔ پاکستان سے جانے والے اکثر لوگ صرف بھارت کے شمال ہی سے زیادہ واقف ہیں اور بہت کم لوگ ہی بھارت کے جنوبی علا قے دیکھنے جاتے ہیں۔
اس کتاب میں ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ نے تفصیل سے ان علاقوں اوروہاں کی تہذیب وتمدن بارے لکھا جو شاید آپ کے لیے بالکل ہی انجانااور بےحد دلچسپی کا باعث ہو گا۔
Reviews
There are no reviews yet.