Taawun

کامیابی کی بنیاد، Universal or Unique

دو لفظ آپ نے کافی دفعہ سنیں ہوں گے; ایکUnique اور دوسرا  Universal ۔

دونوں میں کیافرق ہے؟ بہت بنیادی فرق یہ ہے کہ اس کائنات میں آنے والا ہر شخصUniqueہے۔ میں نے کہیں یہ پڑھا اور میرا یہ یقین ہے کہ یہ بات درست ہے ۔انہوں نے کہا ہے کسی بھی ایک درخت کے پتےاکٹھے کر لیں آپ کو دو پتے ایک جیسے نہیں ملیں گے بھلے وہ لاکھوں کی تعداد ہ میں  ہوں۔ ربِ کائنات نے ہر انسان کو جو اس وقت بھی سات، آٹھ ارب دنیا میں لوگ موجودہیں ان میں سے دو اشخاص کی نہ شکلیں ، نہ عادتیں ملتی ہیں۔ ہرشخص ایک Uniqueفطرت کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔

اس کا کیا مطلب ہے؟ اس کا میرے نزدیک مطلب یہ ہے کہ وہ رب نے آپ کو Uniqueکاموں کے لیےپیدا کیا ہے۔نہ کہ  Universal کاموں کے لیے کہ سب ایسا کرتے ہیں تو میں بھی ایساکرتا ہوں۔

یہ لفظ میں نے اور آپ نے بارہا سنا ہے۔ اگرکسی سے کہا کہ بھائی اس اشارے کی پابندی کیا کرو ،وہ کہتا ہے سارے نہیں کرتے میں بھی نہیں کرتا۔ کہتے ہیں کہ اچھا  یہ کام اس طریقے سے نہ کرو، وہ کہتا ہے سارے ایسے ہی کرتے ہیں تو میں بھی ایسے ہی کروں گا۔ تو کیا ہم سارے والے طریقے پر چلیں یا اپنا ایک Uniqueراستہ اختیار کریں۔

مجھے یہ بتائیے کہ دنیا میں ترقی کس نے کی ہے؟Unique  لوگوں نے یا Universal  طریقہ اپنانے والے لوگوں نے۔ان لوگوں نے جو باقی لوگوں کی طرح راستے پہ چلتے رہے، بڑےہوئے ایک کریانہ کی  دکان ڈالی، جنرل سٹور ڈالا اور اس پر اپنا کام کرتے رہے یا وہ لوگ جنہوں نے Unique کام کیا۔

یقینی طور پر جنہوں نے Unique کام کیے بھلے وہ جنگجوہوں ،حکمران ہوں، کاروباری لوگ ہوں، تعلیم میں کام کرنے والے لوگ ہوں تو انہوں نے Unique کام کیا۔ Maradona کا نام آپ نے سنا ہے اس کے بعد بھی بے شمار فٹبال کے پلیئرز کا نام سنا۔ کوئی دو یا تین دہائیاں پہلے ایک پلیئر جو بہت ہی مشہورتھے۔

میں نے یہ جاننے کے لیےMaradonaاور Pele کے بہت سارے میچز دیکھے کہ یہ لوگ اتنے معروف اورمشہور کیوں ہیں؟اور اتنے کامیاب کیوں ہیں؟ اور سچی بات یہ ہے کہ میں نے پورے کے پورے میچ اسی نقطہ نظر سے دیکھے اور آخر میں اس نتیجے پر پہنچا کہ بنیادی طورپر وہ کوئی ایسا کام کرتے ہیں جو عام آدمی سوچتا ہے کہ ایسا نہیں ہوگا۔

مثلاً ان کے پاس بال آئی اگر وہ چاہتے تو  اس کو روک لیتے،دوسرے کی طرف پاس کرتے یاوہ خود  اس کو آگے لے جائیں۔ اس صورتحال میں بال آئے گی تو خودبخود وہ بال کے ساتھ یہ سلوک کرے گا لیکن میں نے یہ دیکھا ہے کہ وہ ایسا نہیں کرتے جو لوگ توقع کر رہے تھے وہ Unique سلوک کرتے ہیں۔جب وہ Unique کام کرتے ہیں تو وہ چیز ان کو Unique بنا دیتی ہے۔

کرکٹ میں بھی آپ دیکھ لیں۔ سب لوگ کہتےہیں کہ اچھا اس بال پہ اس کو چھکا لگانا چاہیے، ہٹ کرنی چاہیے، ہولڈ کرنا چاہیے لیکن سب ہی توقع کر رہے ہوتے ہیں اور وہ شخص اس کے برعکس کام کرتا ہے۔ اسی طرح بزنس کے اندر آپ دیکھ لیں۔ سب لوگوں کا یہ خیال ہے کہ اچھا اس دکان میں اس طرح کی سجاوٹ ہونی چاہیے تو انہوں نے کہا نہیں ہم مختلف کریں گے۔ ایک شخص نے  Amazon کمپنی بنائی، آج وہ دنیا کا امیر ترین آدمی ہے ،وہ اس طرح کا کام کرتا ہے جس کا آج سے کوئی دس بارہ سال پہلے تک تصور نہیں تھا۔

پاکستان کے اندر جیسے ہی COVID-19 آیا  تو لوگ اپنے آپ کو Unique طریقے سے آگے لے کر جانا شروع ہوئےاورخودبخودآج وہ Unique ہیں۔ کہنے کا سادہ سا مطلب یہ ہے کہ دنیامیںUniversal تو بہت ہیں، دنیا میں کامیابی Unique کی ہے۔وہ گیم ہو ، بزنس ہو ،رائٹنگ ہو ،کوئی چیز بھی ہو تو آپ کو Unique بنناپڑے گا۔

اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ دنیا کے اندر آپ کی ایک منفرد پہچان ہو تو آپ کو منفرد بننا پڑے گا۔ کوئی بھی ایجاد آپ دیکھ لیں، یہ موبائل دیکھ لیں، ڈائنگ پرنٹنگ دیکھ لیں ، آٹو موبائلز دیکھ لیں کوئی بھی چیزدیکھ لیں۔

Tesla کیا ہے؟ الیکٹرانک کارایک مختلف چیز تھی۔ اس کاموجد ایک  عام آدمی تھا لیکن اس نے سوچا مختلف، مائیکروسافٹ  کا بانی نے بھی ایک نیا سوچا ۔ آج  دنیا میں  ہر جگہ اس کی بنائی ہوئی چیزیں موجود ہیں ۔

آئیں اپنی زندگی کے اندر کوئی Uniqueچیز لائیں کیونکہ اللہ رب العزت نے مجھے اور آپ کو Unique پیدا کیا ہے۔

میں تو ایسا سوچتا ہوں

ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ

تعاون فاؤنڈیشن پاکستان

Facebook Comments Box

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *