ترقی کرنی ہے تو سخت محنت کریں، جی کرلی۔ مزدور بڑی سخت محنت کرتا ہے صبح سے لے کر شام تک وہ شدید دھوپ میں کھڑا ہو کر کام کرتا ہے ،وہ کیا کرتا ہے؟ اتنا بوجھ اٹھاتا ہے وہ سخت محنت کرتا ہے۔ یہ سب چیزیں سخت محنت میں ہی آتی ہیں۔ کیا اتنی سخت محنت آپکو مناسب صلہ دیتی ہے؟ یقیناً نہیں۔
کیا سخت محنت آپ کی ذہانت سے آگے نکل سکتی ہے؟ کیا سخت محنت آپ کی ذہنی صلاحیت سے آگے نکل سکتی ہے۔ یقینی طورپر آپ یہ کہیں گے کہ سخت محنت ہماری ذہنی صلاحیت سے، کسی انسان کی ذہانت سے، کسی کے علم سے، مہارت سےاور اس کے اندر یہ سب سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت سے آگے نہیں نکل سکتی۔
تو پھر کیا کیا جائے؟ سخت محنت کرتے رہیں یا اپنی ذہانت کو آگے بڑھائیں؟ دنیا میں کوئی بھی سخت محنت کرنے والا بندہ آگے نہیں بڑھا۔ آپ اپنے اردگردبھی دیکھ لیں۔ دنیا کے امیر لوگ چھٹیاں بھی کرتے ہیں ،سارےکام کرتے ہیں، جتنا وقت ان کے پاس ہوتا ہے وہ کام کرتے ہیں لیکن وہ اس طرح کی سخت محنت نہیں کرتے ۔جس طرح کی سخت محنت بارے ہمیں سکھایا جاتا ہے۔
اگر آپ ترقی کرنا چاہتے ہیں تو سخت محنت سے اگلی چیز ذہانت ہے۔ وہ آپ کی ذہنی صلاحیت ہے، یہ چیز آپ کو آگے لے کر جاتی ہے۔ آج بھی دیکھ لیں۔ ویکسین کس نے ایجاد کی ہے؟ میں نے تو نہیں کی۔ سخت محنت کرنےوالا نےتو نہیں کی۔ انہوں نے کی جو ذہین تھے، جوعلم رکھتے تھے، جو جانتے تھے ، سوچتےتھے، سمجھتے تھے اورانہوں نے یہ کام کیا ۔ پھر اس کام کے نتیجے کے اندر انہوں نےایک ویکسین ایجاد کی۔
جس دن سےویکسین کی خبر آئی ہےدنیا کے تمام اسٹاک ایکسچینجز کے اندر نوے کی ڈگری میں ترقی ہوئی ہیں۔ صرف چند لوگوں نے کام کیا اور انہوں نے دنیا کوبتایا کہ ہم نے ویکسین بنا لی ہےاور کامیاب تجربہ کر لیاہے۔ تو کیا سخت محنت کرتے وقت ہم نےذہانت اور سخت محنت کے کے صحیح مفہوم کا جائزہ لیا؟ یقینی طور پر آپ یہ کہیں گے کہ ذہانت آدمی کو آگے لے کر جاتی ہے، صرف سخت محنت اس کو آگے لے کر نہیں جاتی۔
کیا پھر سخت محنت کی نفی کر لیں؟ یہ ایک تھوڑا فلسفیانہ ساسوال ہے۔ آپ اس کو خود بھی سوچیں مجھے بھی سوچنے دیں۔ تو پھر کچھ لوگوں نے کہا کہ ذہین ہونا ضروری ہے لیکن ذہانت کے استعمال کے لیے سخت محنت کرنا بہت ضروری ہے۔ بھائی کہاں سخت محنت کرنا ضروری ہے؟ذہانت بڑھانے کے لیے یا ذہانت کی ایپلیکیشن کے لیے؟ یاکسی اور کی بتائی ہوئی بات پر کام کرنے کے لیے۔
میں تو اس نتیجے پر پہنچا ہوں میرے پیارے دوستوں ، بہنوں اور بھائیوں کہ آپ کو جتنی محنت کرنی چاہیے اس کااصل مقصد آپ کی ذہانت میں اضافہ ہے، آپ کے علم میں اضافہ ہے، آپ کی مہارت میں اضافہ ہے۔
سخت محنت کرنی چاہیے لیکن اپنی ذہانت کو بڑھانے کے لیے، مہارت کو بڑھانے کے لیے، علم کو بڑھانے کے لیے، ذہنی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اس میں سخت محنت کریں۔ آپ جتنی سخت محنت کریں گے ،اپنی قابلیت کو بڑھائیں گے، اس کی قدر زیادہ ہوگی کہ آپ اس کاتصور بھی نہیں کر سکتے۔جس کی مثال میں نے آپ کو دی۔
آج ہمارےسامنے ایپل کمپنی موجود ہے۔یہ ذہین لوگ تھے انہوں نے ذہانت سے جو چیزیں بنائیں۔ آج بھی آپ کے سامنےہیں کہ دنیا کے اندر کہاں کون سا ایسا شہر ،گھر اور دفتر ہےجہاں پہ ایپل کی چیزیں نہیں ہیں ،جہاں مائیکروسافٹ کی چیزیں نہیں ہیں، کہاں تک نہیں ہیں ؟ہر جگہ پہ ہیں اور انہوں نے اس سارے کام میں ایک ہی کام کیا کہ اپنی ذہانت کو بڑھایا۔
پوری دنیا کےاندر پیسہ اس بات پہ خرچ کیا جاتا ہے کہ بچوں کی ذہانت بڑھائی جائے ان کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دی جائے۔سخت محنت اگر چہ ضروری ہے لیکن میں جو کہنا چاہتا ہوں سخت محنت کریں اپنی ذہانت کوبڑھانے کے لیے۔ یہ یقین کر لیں کہ دنیا کے اندرعزت بھی، دنیا کے اندر دولت بھی، آپ کو معاشرے میں مقام بھی ذہانت ہی دے گی۔
یقینی طور پر ہم کردار کی نفی نہیں کرسکتے۔کردار ایک بنیادی ضرورت ہے، بنیادی چیز ہے، اس کا ہونا انتہائی لازم ہے۔ امید ہے کہ آپ سخت محنت کریں گےلیکن ذہانت بڑھانے کے لیے، اپنی ذہنی صلاحیت کے لیے، اپنی مہارت بڑھانے کے لیے، علم کو بڑھانے کے لیے کوشش کریں گے ۔بہت بہت شکریہ
ڈاکٹرمحمد مشتاق مانگٹ
تعاون فاؤنڈیشن پاکستان