قارئینِ کرام! ہمارا موضوع بحث ڈینگی وائرس ہے۔
ڈینگی ایک مچھر سے پیدا ہوتا اور پلتا ہے اور یہ مچھر کہاں پایا جاتا ہے؟ یہ صاف پانی میں نمو پاتا ہے۔ ایسا صاف پانی جو ہمارے گھروں میں گملوں میں اور ڈرموں میں پایا جاتا ہے۔ فریج کے اندر اے سی ٹرے میں بھی لاروا بنتا ہے۔
اس سے بچنے کا آسان طریقہ یہی ہے کہ جس چیز میں یہ بن رہا ہے اس سورس کو ہی ختم کر دیں۔ سپرے کرنا ڈینگی کے مکمل خاتمے کاحل نہیں ہے کیونکہ سپرے سے تو صرف وہی مچھر مرے گا جو کسی جگہ پر موجود ہوگا۔ باقی بچ جانے والے مچھر زندہ رہ کر افزائش کا سبب بنے رہیں گے۔ ہماری کوشش یہ رہی ہے کہ ہم لوگوں میں یہ شعور بیدار کریں کہ سپرے کی بجائے ڈینگی کے مکمل خاتمے پر توجہ دی جائے۔ اگر آپ نے اپنے گھروں میں کولرز بند کر دیے ہیں تو ان میں پانی کھڑا نہ رہنے دیں بلکہ مکمل خشک کر کے رکھیں۔ اگر ایک ایک گھر مکمل طور پر صاف ہے تو مچھر کو
رہنے کے لیے جگہ ہی نہیں ملے گی اور اس سے بچاؤ ممکن ہو سکتا ہے۔
معاشرے میں آگہی پیدا کرنے کی اس کاوش میں ہمارا ساتھ دیں اور اس پیغام کو گھر گھر پہنچائیں تاکہ ایک محفوظ اور صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکے۔ شکریہ
میں تو ایسا سوچتا ہوں
ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ
تعاون فاؤنڈیشن پاکستان